Jan ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا میں زلزلے کے سبب کم از کم 34 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچا دی ہے۔ عمارت گرنے اور دیگر واقعات میں 34 افراد جاں بحق اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلہ آیا۔ زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر میجنی سے 6 کلو میٹر دور تھا۔

حکام کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جس سے 15 ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔ ایک اسپتال کی عمارت گرنے سے کئی مریض اور ڈاکٹر ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انڈونیشیا کے حکام کے مطابق زلزلے کئی سرکاری عمارتیں اور دفاتر بھی متاثر ہوئے ہيں۔

 

 

ٹیگس