Jan ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ترکی: فتح اللہ گولن گروپ کے ساتھ رابطے کے الزام میں مزید 160 افراد گرفتار

مذکورہ گرفتاریاں ترکی بھر میں جاری گرفتاریوں کی مہم کا سلسلہ ہے۔

ترک خبرایجنسی اناطولی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے 160 افراد کو مبینہ طورپر2016 کے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 218 حاضر سروس اہلکاروں سمیت مشتبہ افراد پر الزام تھا کہ وہ ایف ای ٹی او کے ارکان سے پے فون کے ذریعے مسلسل رابطے میں تھے۔

یاد رہے کہ انقرہ کی حکومت فتح اللہ گولن اور اس کے طرفداروں پر، سرکاری اداروں میں اثرو رسوخ کے سبب 15 جولائی 2016 کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا الزام عائد کرتی ہے- ترکی میں ہونے والی اس فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد ، بڑے پیمانے پر لوگوں کی گرفتاری اور عدلیہ کے حکام ، پولیس اہلکاروں اور یونیورسٹی اساتذہ کو ان کے عہدوں سے معزول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو اب بھی جاری ہے- فتح اللہ گولن نے بارہا ترک حکومت کے الزامات کی تردید کی ہے اوران الزامات کی تحقیق کے لئے ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-

ٹیگس