Jan ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • تہران میں، یوم غزہ پر فن پاروں کی نمائش کا آغاز

یوم غزہ کے موقع پر ایران کے عصری آرٹ میوزیم کے فلسطین سیکشن میں پوسٹر اور خاکوں کی نمائش جاری ہے۔

غزہ اسٹرپ کے نام سے جاری اس نمائش میں ایرانی اور غیر ملکی مصوروں کے بنائے ہوئے چالیس پوسٹر اور چالیس خاکے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں جن میں غزہ کی صورتحال اور خودساختہ صیہونی حکومت اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے علاوہ فلسطینیوں کی استقامت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
 اٹھارہ جنوری سے شروع ہونے والی یہ نمائش اٹھائس جنوری تک جاری رہے گی۔ دلچسپی رکھنے والے افراد، کورونا پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے  یوم غزہ کی اس نمائش اور دیگر پروگراموں میں شرکت کر سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ نے سن دوہزار آٹھ کی بائیس روزہ جنگ میں غزہ کے عوام کی استقامت و پامردی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے انیس جنوری کو یوم غزہ کے عنوان سے منسوب کیا تھا۔

ٹیگس