Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • شام کی چین اور گروپ 77 سے تعاون کی اپیل

شام نے چین اور گروپ ستتر کے ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیرونی قوتوں کے قبضے اور قدرتی ذخائر کی لوٹ مار ختم کرانے کے لیے دمشق کی مدد کریں۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب اور نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے گروپ ستتر جمع چین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے قدرتی ذخائر کی چوری اور بیرونی قبضے کے خاتمے کے لیے گروپ ستتر جمع چین سے موثر تعاون کی امید ہے۔

دنیا کے ستتر ترقی پذیر ملکوں کے گروپ کا قیام سن انیس سو چونسٹھ میں، سوئزرلینڈ میں عمل میں آیا اور اس کا ہیڈکوارٹر نیویارک میں ہے۔ اس گروپ کے ارکان کی تعداد اس وقت ایک سو چھتیس تک پہنچ گئی ہے اور اسے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا اور طاقتور گروپ سمجھا جاتا ہے۔

ٹیگس