Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • کابل میں دھماکہ، ایک کی موت دو زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک مقناطیسی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق ارین نے اعلان کیا ہے کہ یہ بم دھماکہ کابل کے دارالامان علاقے میں ہوا۔ اس بم دھماکے میں ایک کار نشانہ بنی اور ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

کابل سمیت افغانستان کے مختلف علاقے حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ ان حملوں اور دھماکوں کا مقصد اس ملک کی امن و امان کی صورت حال کو مزید ابتر بنانا ہے۔ افغانستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر اس ملک کے عوام نے بھی سخت احتجاج کیا ہے۔

افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری اب تک طالبان اور داعش دہشت گرد گروہ قبول کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:

افغانستان میں 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

افغانستان کے شہر ہرات میں دہشتگردانہ حملہ اور دھماکہ

افغانستان، صوبہ قندوز میں پھر جھڑپیں، دسیوں ہلاک و زخمی

کابل میں دو خاتون ججوں کا قتل

ٹیگس