Jan ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان، صوبہ قندوز میں پھر جھڑپیں، دسیوں ہلاک و زخمی

صوبے قندوز میں کئی علاقوں کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

افغانستان کے صوبے قندوز میں فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی دو جھڑپوں میں مجموعی طور پر 23 اہلکار جاں بحق اور 15 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں پہلی جھڑپ دشت ارچی کی ایک فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں کے حملے کے باعث ہوئی۔ دوطرفہ فائرنگ 3 گھنٹے تک جاری ہے اور اس جھڑپ میں افغان فوج کے 4 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ افغان فوج کی بروقت کارروائی میں 15 جنگجو ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے اس دوران 4 اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس دوران صوبے قندوز میں ہی جنگجوؤں اور افغان فوج کے درمیان ہونے والی ایک اور جھڑپ میں 8 سیکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق اور 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

طالبان کی جانب سے ان دونوں حملوں سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم صوبے قندوز میں کئی علاقوں کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:

کابل میں پیر کے روز ایک اور بم دھماکہ

کابل میں دو خاتون ججوں کا قتل

افغانستان دہشت گردی کی لپیٹ میں

 

 

ٹیگس