Jan ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • آیت اللہ شیخ زکزاکی کی اہلیہ کورونا میں مبتلا ہو گئیں

آیت اللہ شیخ زکزاکی کے بیٹے نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ زکزاکی کے بیٹے محمد ابراهیم زکزاکی نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کو جیل میں کورونا ہو گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود جیل حکام انھیں ہسپتال منتقل نہیں کر رہے ہیں اور انھیں کسی بھی قسم کی طبی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور آیۃ اللہ شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔ فوج آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ جیل ہی میں ہیں اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔

ٹیگس