Jan ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جھڑپیں 40 طالبان ہلاک

افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں تقریبا 40 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تقریبا 40 طالبان کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں طالبان کے 13 مختلف طرح کے اسلحہ  اور 7 ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ دوحہ میں امن مذاکرات کے باوجود اس ملک میں بم دھماکوں اور جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں آئے دن متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں۔

ٹیگس