Jan ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن میں امریکی جارحیت و دہشتگردی کے خلاف ملک گیر مظاہرے ۔ ویڈیو/تصاویر

عالمی یوم یمن کے موقع پر یمن کے پندرہ صوبوں میں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں یمنی شہریوں نے شرکت کر کے امریکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مظالم اور جارحیتوں کی مذمت کی۔ یمنی مظاہرین نے اعلان کیا کہ انکے ملک پر مسلط کردہ جنگ در حقیقت امریکی و صیہونی جارحیت ہے اور آل سعود نے امریکہ کی ایما پر ہی یمن پر چڑھائی کی ہے۔ ۲۵ جنوری کو ’عالمی یومِ یمن‘ قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد وہاں پر جاری بیرونی جنگ و جارحیت کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر جد و جہد کرنا ہے۔

 
 

ٹیگس