Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  •  عراق، امریکی فوجیوں کیلئے نا امن ہو گیا

عراق میں امریکی فوجیوں ، امریکہ کے فوجی کاروانوں اور اسی طرح امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں پر ہونے والے تابڑ توڑ حملوں کے بعد عراق اب امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کیلئے نا امن ہو گیا ہے۔

العربیہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے پر کل رات حملہ ہوا ہے۔ یہ حملہ سامراء کی شاہراہ پر اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ صابرین نیوز نے بھی اس حملے کی تائید کی ہے۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔

ٹیگس