Jan ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • بغداد، امریکی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی فوجی چھاونی کو ایک بار پھر راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کی وکٹوریا چھاونی پر کئی راکٹ لگے ہیں جس کے بعد سائرن بجنے کی آوازین سنی گئی۔ سرکاری سطح پر اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی چھاونیوں پر متعدد بار راکٹ حملے کیے جا چکے ہیں۔
عراق کے عوامی اور سیاسی حلقے اپنے ملک سے باوردی امریکی دہشتگردوں کے انخلا  کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔
 

ٹیگس