عراق اور شام کی سرحد پر داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک
Jan ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
دہشتگرد گروہ داعش کے 3 دہشتگرد عراق اور شام کی سرحد پر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی تھا۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اور عراق کی سرحدی سکیورٹی فورسز کے مابین خونریز جھڑپ ہوئی ہے۔
یحیی رسول نے کہا کہ داعش کے یہ تین دہشتگرد عراقی فورسز کے ساتھ شام کے سرحدی علاقے الرطبہ میں ہونے والی جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ داعش دہشتگردوں کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ اس جھڑپ میں عراق کا ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔