Feb ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • افغان فوج کے ساتھ جھڑپ میں پندرہ طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندھار میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں پندرہ طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کے عناصر صوبہ قندھار کے ارغنداب اور دند اضلاع میں فوج پر حملے کی کوشش میں تھے تاہم فوج نے فضائیہ کی مدد سے طالبان کے اڈے کو نشانہ بنا کر اس گروہ کے پندرہ افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔

افغان وزارت دفاع نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں طالبان کے تین اڈوں، چار موٹر سائکلوں اور ایک گاڑی کو تباہ کردیا گیا جس میں ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھرا ہوا تھا۔  افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فوج کی انجینئرنگ کور نے قندھار کے پنجوانی اور ارغنداب اضلاع کے اطراف میں طالبان کی بچھائی ہوئی ایک سو دس بارودی سرنگوں کا پتہ لگا کر انہیں ناکارہ بھی بنایا ہے۔

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ بند ہونے کے بعد افغانستان کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں مزید تیز ہو گئی ہیں۔

ٹیگس