Feb ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • یمن، برطانوی جاسوسوں پر مقدمے کی کاروائی شروع

یمن کی ایک عدالت میں برطانوی جاسوسوں کے مقدمے کی سماعت کی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد مفلح کی بینچ نے برطانوی خفیہ ایجنسی کے جاسوسوں اور دوسرے افراد کی تخریبی کاروائیوں کے مقدمے کی سماعت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی نے ان افراد کو جاسوسی اور تخریبی کاروائیوں کے لئے پیشرفتہ سسٹمز سے مسلح کیا تاکہ وہ یمن میں جاسوسی اور تخریبی کاروائيوں کو انجام دے سکیں۔

دوسری جانب

جزیرہ سقطری میں متحدہ عرب امارات کی شکل میں اسرائیل کی موجودگی کے خلاف یمنی عوام نے مظاہرے کئے جس میں بڑی تعداد میں یمنی عوام نے شرکت کی۔

یمنی میڈیا کے مطابق جزیرہ سقطری میں صیہونی حکومت کی موجودگی کے خلاف الوزی شہر میں پیر کے روز بڑی تعداد میں یمنی عوام نے مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات کی مذمت کی۔

یمنی  عوام نے قدس کی غاصب حکومت کے پرچم کو نذر آتش کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اہم مسئلہ قرار دیا۔

اس سے پہلے ابین، عدن، لحج، ضالع اور حضرموت صوبوں میں بھی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف مظاہرے ہو جکے ہيں۔

ٹیگس