Feb ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  •  بارشوں کے سبب سیلاب کا منظر

انڈونیشیا کے مغربی صوبے میں ہزاروں مکانات زیر آب آگئے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملک کے مغربی صوبے میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب سے 6 ہزار مکانات زیر آب آ گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ بارشوں سے 12 تحصیلوں میں سیلاب امڈ آیا ہے اور پانی کی سطح زمین سے ڈیڑھ میٹر تک اٹھ گئی ہے۔ سیلاب کے باعث دارالحکومت جکارتا میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیمیں جکارتا اور اس کے نواحی علاقوں میں متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

 

ٹیگس