مراکش، سیلابی ریلے نے 24 افراد کی جان لے لی
Feb ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
مراکش میں زیر زمین فیکٹری میں سیلابی پانی بھر جانے سے 24افراد جاں بحق ہو گئے۔
مراکشی حکام کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری تانگیر شہر کے ایک گھر میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی اور بارش کے بعد زیر زمین فیکٹری میں 3 میٹر تک پانی بھر گیا تھا۔
سیلابی پانی اتنی تیزی سے زیر زمین فیکٹری میں داخل ہوا کہ مزدوروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 10 افراد کو زندہ نکال لیا ہے جبکہ امدادی کاموں کے درمیان 24 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔
پولیس نے مکان کو سیل کردیا ہے اور اب زیرزمین فیکٹری کے غیر قانونی قیام کی تفتیش کی جا رہی ہے۔