Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت

چودہ فروری کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر بحرین کے انقلابی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا۔

بحرین کی الوفاق اسلامی پارٹی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی استواری کے خلاف اور مقصد کے حصول تک استقامت کا سلسلہ رکھے جانے پر زور دیا گیا تھا۔

چودہ فروری کے اتحاد نے دسویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں بحرینی عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ ملک کے موجودہ سیاسی نظام کا خاتمہ کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے اس ملک کی جابر آل خلیفہ حکومت کے خلاف تحریک اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت گیارہ ہزار سے زائد بحرینی شہری مختلف بہانوں سے عائد کئے جانے والے الزامات کے تحت گرفتار کئے جا چکے ہیں اور خاصی تعداد میں لوگوں کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ دسیوں کو سزائے موت بھی دی جا چکی ہے۔

ٹیگس