آذربائیجان کے صدر کا دورۂ قرہ باغ
Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۱ Asia/Tehran
آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے قرہ با غ کا دورہ کیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے قرہ باغ کی جنگ میں آزاد ہونے والے کئی شہروں اور قصبوں کا دورہ کیا ہے۔
اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر الہام علی اف نے اس موقع پر آزاد شدہ علاقوں کی فوری تعمیر نو کی ضرورت پر زور دیا، انہوں کہا کہ اس علاقے میں آرمینیا کی فوج نے جنگلات کو آگ لگا کر راکھ کا ڈھیر بنادیا ہے۔
الہام علی اف نے کہا کہ آذربائیجان ان علاقوں کی تعمیر نو کے لئے آمادہ ہے اور بہت جلد یہاں تعیمر و ترقی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ کے دوران شوشا نامی شہر اور اس کے نواحی علاقے آذربائیجان کو واگزار کر دئیے گئے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کی نگرانی کے لئے روسی فورسز کو امن فوج کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔