Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا، لینڈ سلائیڈنگ میں دسیوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 2 افراد ہلاک، 14زخمی جبکہ 16لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ونگان جک سماجی امور کے ادارے میں ہنگامی ردعمل دینے والے یونٹ کے مطابق امدادی کارکنوں نے2لاشیں نکالی ہیں اور ضلع نگان جک میں 2افراد کو بچایاہے۔

ریاستی خبررساں ادارے آنٹارا نے سوموارکے روز یونٹ کے کوآرڈینیٹر آرس ٹریو ای فندی کے حوالے سے کہاہے کہ بھاری سازوسامان اٹھانے والے آلات فی الحال وقوعہ پر جارہے ہیں اور 16افراد تاحال نہیں مل سکے۔ا

ای فندی نے کہا ہے کہ متعدد رہائشی مکانوں والے علاقہ میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے اور اب تک کم ازکم 13گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق کم ازکم 160افراد کو نکالا جاچکا ہے۔

 

 

ٹیگس