افغانستان میں داعش کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ
Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے افغانستان میں داعش کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبوں ننگر ہار اور کنڑ میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر بدستور موجود ہیں اور عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش افغانستان کے امن عمل میں بھی رکاوٹ ہے اور کابل سمیت افغانستان کے دوسرے بڑے شہروں پر بھی اس گروہ کے حملوں کا امکان پایا جاتا ہے۔ ادھرصوبہ ننگر ہار کے گورنر ہاوس نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے چار عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔