شاہ سلمان حماس کے نمائندے کو فوراً رہا کریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیماری کے پیش نظر فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس کے نمائندے "محمد الخضری" کو فوری طور پر رہا کریں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے حماس کے نمائندے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مذکورہ عالمی ادارے نے بتایا ہے کہ ریاض میں حماس کے نمائندے "محمد الخضری" جو آل سعود کی جیل میں ہیں، شدید بیمار ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے" محمد الخضری" کی بیماری کے پیش نظر شاہ سلمان سے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کی نگراں اس عالمی تنظیم نے سعودی عرب کے نام اپنے ایک بیان پیغام میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے محمد الخضری اور ان کے بیٹے ہانی الخضری کی رہائی پر زور دیا ہے۔
روزنامہ القدس ورلڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 83 سالہ فلسطینی شہری محمد الخضری سعودی عرب کی جیل میں قید ہیں اور بیماری کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق محمد الخضری کو سعودی حکام نے گزشتہ سال 4 اپریل کو بلا جواز گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتاری سے قبل ان کی سرجری ہوئی ہوئی تھی جس کے ایک سال کے بعد فلسطینی شہریوں کے ہمراہ انہیں سعوی عرب کی نام نہاد عدالت میں پیش کیا گیا اور اب بیماری کے سبب محمد الخضری کی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔
الخضری اور ان کے بیٹے ہانی الخضری کو سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے ایک سال قبل چار اپریل کو حراست میں لیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ تھوڑی مدت کے لئے حراست میں لیا گیا ہے، تاہم آل سعود انہیں رہائی سے گریز کر رہی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب نے 2019 میں بلاجواز 70 کے قریب فلسطینی اور اردنی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔