دہشت گردوں کے کیمپوں میں موساد کا کردار
عراق کے صوبے دیالہ کی علما کونسل کا کہنا ہے کہ شام میں داعش دہشت گردوں کے کیمپوں میں غاصب صیہونی حکومت کی انٹیلجینس ایجنسی موساد بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔
الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے دیالہ کی علما کونسل کے سربراہ جبار المعموری نے کہا ہے کہ شام میں قائم دہشت گردوں کے کیمپوں میں اب تک امریکی سی آئی اے کردار ادا کر رہی تھی مگر اب اسرائیل کی موساد بھی ان دہشتگردوں کی تربیت اور انھیں منظم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شام میں پیدا ہونے والی صورت حال کا براہ راست اثر عراق کی صورت حال پر مرتب ہوتا ہے اور جب تک شام سے ملنے والی سرحدوں کو پرامن نہیں بنایا جائے گا عراق میں امن قائم نہیں کیا جا سکے گا۔
اس سے قبل بھی شام میں بعض سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوجی، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعشی دہشت گردوں کو شام سے عراق منتقل کر رہے ہیں تاکہ عراق میں بدامنی کو مزید بڑھایا جا سکے۔
واضح رہے کہ امریکہ ہی شام اور عراق میں دہشت گردوں کی ہر طرح کی مدد و حمایت کرتا رہا ہے۔