ریاض پر میزائلی حملہ، زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی
سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے میزائلی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعوی کیا ہے کہ انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے میزائلی حملے کو ھدف پر لگنے سے قبل ہی ناکام بنا دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے انصاراللہ کے میزائل کو نشانہ بنانے کی خبر کے اعلان سے قبل سوشل میڈیا میں کچھ اس قسم کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ریاض میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
یمن کی مسلح افواج نے ابھی تک اس خبر کے حوالے سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا اور اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی۔
سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔