کورونا نے کویت میں کرفیو لگا دیا
Mar ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
دنیا بھر میں کورونا ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہا ہے۔
کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کویت میں ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
کویتی کابینہ نے ہنگامی اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک ماہ کیلئے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔7 مارچ سے کویت بھر میں شام 5 سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا نے بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تاہم اس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا ہے۔