Mar ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے لئے آل سعود کی نیک تمنائيں

سعودی عرب کوخودساختہ اسرائیلی ریاست سے کافی توقعات ہیں۔

صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بنیامین ینتن یاہو کی ممکنہ ناکامی پر سعودی فرمانرواوں کو ابھی سے انتہائی تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

آل سعود کے قریبی ذرائع نے  اسرائیلی نیوز چینل "آئی-24" کو بتایا ہے کہ ریاض، خوساختہ اسرائیلی ریاست کی  انتخاباتی تبدیلیوں کا نزدیک سے جائزہ لے رہا ہے اور امید رکھتا ہے کہ مارچ 2023 کے انتخابات میں نیتن یاہو کو ہی کامیابی حاصل ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان، نہ صرف نیتن یاہو کو دوسرے امیدواروں پر ترجیح دیتا ہے بلکہ اُس نے نیتن یاہو کے ساتھ گہرے تعلقات بھی استوار کر رکھے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی شاہی خاندان کا موقف ہے کہ نیتن یاہو ایک کرشماتی شخصیت کا حامل شخص ہونے کے ساتھ ساتھ جانتے ہیں کہ کب کونسا اقدام کرنا چاہئیے۔

 آل سعود کے قریبی ذرائع نے صیہونی میڈیا کو بتایا کہ بن یامین نیتن یاہو کی جگہ مخالف رہنما یائر لاپڈ (Yair Lapid) کی ممکنہ جیت کے حوالے سے جو خطے کی اسرائیلی سیاست میں بنیادی تبدیلیوں کا باعث بنے گا، ریاض کو انتہائی تشویش لاحق ہے۔

ٹیگس