Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں ایک اہم فوجی ہدف کو نشانہ بنایا

یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جنوبی سعودی عرب میں ایک اہم فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا ہے کہ جنوبی سعودی عرب میں واقع ابہا ہوائي اڈے میں ایک اہم اور اسٹریٹیجک فوجی ہدف کو میزائيل سے نشانہ بنایا گيا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی میزائیل یونٹ نے ابہا کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ایک انتہائي حساس اور اہم فوجی ٹھکانے کو ایک بیلسٹک میزائیل سے نشانہ بنایا جس کی ابھی رونمائی بھی نہیں ہوئي ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ نیا بیلسٹک میزائیل حال ہی میں آپریشنل ہوا ہے اور اس نے ابہا ائيرپورٹ میں اس اہم فوجی ہدف کو ایک دم صحیح نشانہ بنایا۔ یحیی سریع کا کہنا تھا کہ یمن کا محاصرہ اور اس کے خلاف جنگ جاری رہنے کے پیش نظر، یہ حملہ پوری طرح سے فطری ردعمل اور قانونی دفاع ہے۔

ٹیگس