Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۱ Asia/Tehran
  • مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

سرایا القدس کے جوابی حملے کے خوف سے صیہونیوں پر وحشت طاری ہوگئی ہے۔

صہیونی میڈیا نے غزہ کے نواحی علاقوں میں صیہونی تارکین وطن کی کالونیوں میں راکٹ حملوں سے مخصوص خطرے کے سائرن بجنے کی خبردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عسقلان، اشکول، کیبوٹس اور زکیم نامی غیرقانونی یہودی بستیوں پر راکٹ اور میزائیلی حملوں سے مخصوص سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

خودساختہ اسرائیلی ریاست کے ایک فوجی نے عربی زبان میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئرن ٹومب سے موسوم دفا‏عی سسٹم غلطی سے فعال ہوگيا تھا، کسی بھی قسم کا راکٹ یا ميزائیل فائر نہيں ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے صیہونیوں کے ایک ڈرون حملے میں استقامتی محاذ کے رکن اور فلسطینی ماہیگیروں کو شہید کئے جانے کے واقعے کے بعد جہاد اسلامی فلسطین سے وابستہ " سرایا القدس " بریگیڈ نے صیہونی حکومت سے ان شہدا کے خون کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔ 

سرایا القدس کے جوابی حملوں کے خوف سے صیہونیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے، صیہونی میڈیا کے مطابق ماضی کے تجربے کے پیش نظر "سرایا القدس"  کی دھمکی کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔

 

ٹیگس