Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۵ Asia/Tehran
  • شام کے بارے میں روس، ترکی اور قطر کا سہ فریقی اجلاس

ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شام کی ارضی سالمیت پر یقین رکھتے ہیں۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی، شام کی علاقائی سالمیت، شہریوں اور دہشت گرد تنظیموں سے تحفظ اور دفاع کے لیے اپنی جنگ جاری رکھے گا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ترکی ، روس اور قطر کے مابین وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد شام میں جاری واقعات سے متعلق سہ فریقی مشاورت کا عمل شروع کرنے سے متعلق کہا کہ ان کا مقصد شام میں مستقل حل کے لیے کوششوں میں حصہ ڈالنا ہے۔ چاوش اوغلو نے کہا کہ انہوں نے اس مقصد کے لیے نتیجہ خیز ملاقاتیں کی ہیں اور شام میں انسانیت سوز صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی، شام کی علاقائی سالمیت ، شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے تحفظ ملکی اوردفاع کے لیے کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں 10 برس سے دہشت گرد حالات سے ناجائز فائدہ اٹھارہے تھے جس پر اجلاس میں غور کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کو جاری رکھا جائے گا۔ ہم نے اگلی ملاقات انقرہ میں کرنے پر اتفاق کیا۔ ہمارا مقصد شام میں دیرپا امن کا قیام ہے۔

دوسری طرف روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ترکی ، روس اور قطر نے شام میں علیحدگی پسندوں کے خلاف لڑنے کے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس