Mar ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکہ نے دیا ایک اور جھانسہ

یکم مئی تک افغانستان سے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کا پروگرام التوای میں ڈالنے کے لئے امریکی سرگرم ہوگئے۔

 افغانستان سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا سے متعلق منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

اافغانستان سے امریکی فوج کامکمل انخلا تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے  یکم مئی کی ڈیڈلائن پر عمل ہوتا نظرنہیں آتا۔

امریکی میڈیا نے جوبائیڈن انتطامیہ کے عہدیداروں کے حوالے سے  بتایا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ شراکت اقتدار سے متعلق تجویزپر عمل کے لیے ڈیڈ لائن بڑھانا چاہتی ہے۔

امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے بھی نئی ٹائم لائن پر آمادہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سےمعاہدے میں اپنے  تمام باوردی دہشت گردوں کے افغانستان سے نکالنے کے لیے یکم مئی کی ڈیڈلائن رکھی تھی۔

ٹیگس