Mar ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۲ Asia/Tehran
  • افغانستان، امن مذاکرات اور دہشت گردانہ واقعات

طالبان وفد کی ماسکو جانے کی تیاریاں اور کابل میں وزارت مواصلات کی بس پر دہشت گردانہ حملہ

افغان حکومت کے بعد طالبان نے بھی ماسکو میں ہونے والی افغان امن کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے دس رکنی وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر کریں گے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان ماسکو میں رواں ہفتے ہونے والے افغان امن مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں۔

 اس سے پہلے ہفتے کو افغان حکومت بھی ماسکو میں ہونے والی افغان کانفرنس میں شرکت کرنے کا کہہ چکی ہے، روس میں افغان امن مذاکراتی کانفرنس 18 مارچ کو ہورہی ہے۔

ادھر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بس بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے افغان میڈیا کے مطابق مذکورہ بس وزارت مواصلات کے ملازمین کو لے کرجا رہی تھی، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس