Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کا بائیکاٹ جاری رکھنے کی درخواست، آل سعود کی بے بسی کی علامت ہے۔
    ایران کا بائیکاٹ جاری رکھنے کی درخواست، آل سعود کی بے بسی کی علامت ہے۔

سعودی شاہی کابینہ نے ایران کے خلاف اسلحے کے بائیکاٹ کی مدت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

سعودی عرب کی شاہی کابینہ نے منگل کی رات ہونے والے اجلاس میں ایران کے خلاف اسلحے کے بائیکاٹ کی مدت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شاہی کابینہ نے کل رات ہونے والے اجلاس میں ایک بار پھر ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جانے کے اپنے روایتی طریقہ کار کے مطابق درخواست کی ہے کہ ایران کے خلاف ہتیاروں کے بائیکاٹ کی مدت بڑھائی جائے۔

سعودی عرب کی شاہی کابینہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران تحریک انصاراللہ کی اسلحے کی ضروریات کو پورا کررہا ہے کہ جن کے ذریعے انصاراللہ سعودی عرب میں اپنے پیش نظراہداف کو نشانہ بنارہی ہے۔

آل سعود کی شاہی کابینہ کی جانب سے یہ درخواست ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب سعودی اتحاد امریکہ کی نگرانی میں اپنے تباہ کن ہوائی حملوں اورغیرانسانی محاصرے کے ذریعے ملت یمن کی نسل کشی کررہی ہے۔

تحریک انصاراللہ نے بارہا کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں اور اقتصادی مراکز پر حملے ریاض حکومت کو ملت یمن کے خلاف ظالمانہ محاصرہ ختم کئے جانے پر مجبور کرنے کے لئے کئے جارہے ہيں۔

ٹیگس