طوق ذلت گلے میں ڈالنے والے مزید چار ممالک !
قدس شریف سے غداری کرنے والوں کی فہرست میں چارممالک کا اضافہ
قدس کی غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے مزید 4 ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ 4 ممالک کے ساتھ معاہدے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ رہنماؤں کے ساتھ 45 منٹ تک ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی ہے،تاہم انہوں نے 4 ممالک کا نام ظاہر نہیں کیا۔
دوسری طرف امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کوشنر نے اپنے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر، عمان اور موریطانیہ اسرائیل کے ساتھ سمجھوتا طے کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 4 مسلمان ممالک متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان اور مراکش اسرائیل کی خود ساختہ ریاست کے ساتھ تعلقات بحال کرچکے ہیں۔
باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ عربوں خصوصا سعودی عرب کے خفیہ تعلقات کا ماضی کافی پرانا ہے اس وقت جو کچھ انجام پارہا ہے وہ صرف ان تعلقات کی بحالی کا اعلان ہے۔