Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان کے خلاف امریکی حملے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

 افغانستان میں موجود امریکہ کے بارودی دہشت گردوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قندھار میں 48 گھنٹوں میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

ادھر طالبان کاکہنا ہے کہ امریکی فوج نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

 طالبان کے نائب امیر سراج الدین حقانی کاکہنا ہے کہ امریکی فوج نے اڈوں میں موجود اور سفر کرنےوالے طالبان کو نشانہ بنایاہے، طالبان نے امریکی فوج کیخلاف حملے نہیں کیے ہیں ۔

اس سے قبل طالبان نے مقررہ تاریخ تک افغانستان سے امریکیوں کے عدم انخلا سے متعلق جوبائيڈن کے بیان پر اپنے ردعمل میں واشنگٹن کو خبر دارکیا تھا کہ  امریکہ فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمے دار ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے امریکہ اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے۔

ٹیگس