Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • یمن میں منصور ہادی کے زیرکنٹرول علاقے میں مقامی لوگوں کی جانب سے مخالفت بڑھتی جارہی ہے۔
    یمن میں منصور ہادی کے زیرکنٹرول علاقے میں مقامی لوگوں کی جانب سے مخالفت بڑھتی جارہی ہے۔

منصور ہادی کی نام نہاد حکومت کے وزیر عبدالناصر الوالی کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

یمن میں منصور ہادی کی نام نہاد حکومت کے وزیر شہری امور عبدالناصر الوالی کے قافلے پر حملے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز خود ساختہ دارالحکومت عدن کے وسط میں مملاح روڈ پر اس وقت پیش آیا جب عبدالناصر الوالی کا قافلہ گزر رہا تھا۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس بم دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ خیال رہے کہ یہ بم دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عدن میں مستعفی صدر منصور ہادی کے صدارتی محل معاشیق پر ڈرون طیارے سے حملے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

 مظاہرین ابتر معاشی صورت حال کے خلاف اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ منصور ہادی کے گماشتوں نے اس احتجاجی مظاہرے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مشتعل ہجوم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر یمن میں اپنی پٹھو حکومت کے تحفظ کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے یمن کے شہر عمران سے سعودی عرب پر ایک بمبار ڈرون سے حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کے چھے سال کے محاصرے اور تباہ کن حملوں کے بعد کہ جس میں یمن کے انفرا اسٹرکچر کو مکمل طور سے تباہ کردیا گیا ہے، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی جانب سے سعودی اتحاد کے خلاف ڈرون حملوں نے امریکہ سمیت اس کے مقامی اتحادیوں کو بری طرح سے تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔  

 

ٹیگس