اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کا دورہ استبنول
Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۷ Asia/Tehran
ترکی، استنبول پہنچنے پر جواد ظریف کا پرتپاک خیر مقدم
اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے دوران، باہمی سیاسی تعلقات، مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی تاریخ، شام کے حالات اور دہشتگردی کیخلاف مشترکہ مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر "محمد جواد ظریف" نے آج استنبول میں اپنے قیام کے دوران "مولود چاووش اوغلو" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے باہمی سیاسی تعلقات، مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی تاریخ، شام کی تازہ صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف مشترکہ مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقائی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔