Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • افغانستان: میدان وردک میں 16 عام شہریوں کا اغوا

افغانستان میں طالبان گروہ نے صوبے میدان وردک میں سولہ غیر فوجیوں کو اغوا کر لیا۔

افغانستان کے صوبے میدان وردک کے جلریز علاقے کے اعلی عہدیدار اباسین سروری نے کہا ہے کہ طالبان نے ان افراد کو زیولات کے علاقے سے اغوا کیا۔

انھوں نے کہا کہ ان عام شہریوں کو رہا کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ طالبان نے اس سلسلے میں ابھی تک کسی ردعمل کا اظہارنہیں کیا ہے تاہم اس گروہ کی جانب سے اب تک بارہا اس طرح کے اغوا کے واقعات اور انھیں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتر دیئے جانے کے واقعات کا مشاہدہ کیا جا تا رہا ہے۔

افغانستان کا صوبے میدان وردک کچھ عرصے سے بدامنی سے دوچار ہے۔

دوسری جانب صوبے غور میں ہونے والے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں اس صوبے کی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار رفیق اعلم جاں بحق ہو گئے۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ٹیگس