Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کانوائے پر حملہ

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاروان پر حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کی صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے اس لیجسٹک کارواں کو اس وقت سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ صوبہ صلاح الدین کے العوجہ علاقے سے گذر رہا تھا۔ 

 صابرین نیوزچینل نے ابھی اس واقعے کی تفصیلات اور اس میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی ہے ۔ 

 عراق میں موجود  دہشتگرد امریکی فوج کے اڈوں اور کاروانوں کو حالیہ مہینوں میں کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

عراقی عوام اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل منظور کر چکی ہے ۔  

 

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس