افغانستان میں شہر چرخ پر طالبان کا قبضہ
Mar ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان گروہ نے صوبے لوگر کے شہر چرخ پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کیا ہے کہ طالبان گروہ کی کارروائی میں صوبے لوگر کے شہر چرخ کے مضافات میں اور اسی طرح فوجی ہیڈکوارٹر سے افغان فوجی اہلکار راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔
طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چرخ شہر کے مرکزی اور اطراف کے تمام علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہو گیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ افغان فوجی اہلکاروں نے پسپائی اختیار کرتے وقت بازار سنگک پر گولہ باری کی جس میں دو عام شہری ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوئے ۔
افغانستان کی حکومت نے اب تک طالبان کے اس دعوے کے ردعمل میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔