عراق، زائرین پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام
عراق کے سیکورٹی اداروں نے نجف سے کربلا پیدل سفر کرنے والے عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
خود کو گونگا اور بہرہ ظاہر کرکے نجف اشرف سے چند زائرین کے ساتھ ایک گاڑی میں سوار ہونے والا یہ داعشی دہشت گرد، امام مہدی علیہ السلام کے جشن ولادت کے موقع پر کربلائے معلی کے قریب پہنچ کر زائرین کے ہجوم میں دھماکہ کرنا چاہتا تھا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق داعشی دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو زائرین کے درمیان چھپانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا اور اسے گرفتار کرکے قریبی چیک پوسٹ منتقل کردیا گیا جہاں اس نے اپنے ناپاک منصوبے کا اعتراف کرلیا۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے پندرہ شعبان کے موقع پر جشن ولادت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے موقع نجف اشرف، کربلاے معلی، بغداد اور کاظمین میں سیکورٹی کے انتظامات چند روز پہلے ہی سخت کردیئے ہیں۔