Mar ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • مآرب کے بعض علاقوں پر یمنی فورسز کا کنٹرول

فوجی ذرائع نے یمن کے صوبہ مآرب کے بعض مزید علاقوں پر اس ملک کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا کنٹرول ہو جانے کی خبر دی ہے-

عسکری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مآرب سیکٹر پر یمنی فورسز کی پیشقدمی جاری ہے اور اس صوبے کے بہت سے علاقے یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصورہادی سے وابستہ عناصر اور داعش و القاعدہ کے دہشتگردوں کے ہاتھوں سے نکل گئے ہیں ۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس ، شہر مآرب کے جنوب مغرب میں واقع البقلین  الاوسط اور القبلی کے محاذوں کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں  جبکہ الکسارہ الفجوہ ، الحراملہ ، السیطرہ اور ایدات الراء کے اسٹریٹیجک علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق مآرب میں الطلعہ الحمراء کے مضافات میں بھی شدید جنگ جاری ہے اور جارح سعودی اتحاد سے وابستہ پٹھو فوجی یمنی فوج کے محاصرے میں آگئے ہیں ۔

 بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور ہادی سے وابستہ عناصر اور ان کے زرخرید عناصر پناہ گزینوں کو شہر مآرب کے محفوظ مشرقی علاقوں کی جانب نہیں جانے دے رہے ہیں جس کے باعث پناہ گزینوں میں شدید غصہ ہے اور آل سعود کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں ۔

 صوبہ مآرب میں گذشتہ دو مہینے سے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور سعودی اتحاد و منصور ہادی کے زرخریدوں کے درمیان شدید جنگ ہو رہی ہے اس دوران یمنی فورسس نے صوبہ مآرب میں کئی کلومیٹر اندر تک پیشقدمی کی ہے ۔

 دوسری جانب مسلسل شکست کے بعد جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر صوبہ مآرب کے ضلع صرواح پر پندرہ بار اور ضلع مدغل پر تین بار وحشیانہ بمباری کی ہے ۔   

جارح سعودی اتحاد کے توپخانوں نے بھی صوبہ صعدہ کے سرحدی ضلع باقم کے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے ۔

درایں اثنا یمن کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور اس سے وابستہ کرائے کے فوجیوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نوے بار صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔

اس  درمیان صحافتی ذرائع اور میڈیا نے صوبہ مآرب پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں کی خبر دی ہے ۔

 المسیرہ ٹی وی نے منگل کو رپورٹ دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  صوبہ مآرب کے ضلع صرواح کو پندرہ بار اور ضلع مدغل کو تین بار بمباری کا نشانہ بنایا ۔

جارح سعودی اتحاد کے توپخانوں نے بھی صوبہ صعدہ کے سرحدی ضلع باقم کے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے ۔

درایں اثنا یمن کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور اس سے وابستہ جنگجؤوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ الحدیدہ میں نوے بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔

 

ٹیگس