جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب پر اکیس بار بمباری کی
جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے مرکزی صوبے مآرب کے کچھ علاقوں پر متعدد بار بمباری کی ہے
یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے کچھ مقامات کو اکیس بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے ۔
جارح سعودی اتحاد نے مآرب کے جنگی محاذوں پر اپنے فوجیوں کی شکست کے بعد اس صوبے پر مزید جارحانہ حملے شروع کردیئے ہیں ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے شہر مآرب کے اطراف کے کئی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔
الخبرالیمنی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے شہرمآرب کے مغربی مضافاتی علاقوں جبل الاخشر اور النخلاء کی پہاڑیوں کے اہم حصوں اور الصیب اور الحمم علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ مشرقی الکسارہ اور ایدات الراء محاذوں پر شدید جنگ کے بعد یمنی فوج نے مغربی مآرب کے صحن الجن فوجی اڈے کے قریب کئی فوجی چھاؤنیو ں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔