فلسطین میں انتخابات کے التوا پرحماس کی مخالفت
Apr ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے بہانے سے فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ملتوی کئے جانے کے خلاف ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس کے رہنما موسی ابومرزوق نے ٹوئٹ کیا ہے کہ تحریک حماس کسی بھی بہانے سے انتخابات کو ملتوی اور بیت المقدس کے شہریوں کو مستثنی کئے جانے کے خلاف ہے اور امیدواروں کو قومی رجحان اور اعتبار کے ساتھ انتخابات کے لئے عملی اقدام انجام دینا چاہئے۔انھوں نے فلسطینی اتھارٹی سے اپیل کی کہ وہ بعض امیدواروں کی حمایت کے لئے اپنے حربوں سے استفادہ نہ کرے۔
اس سے قبل تحریک حماس کے ایک اور رہنما صلاح البردویل نے کہا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت، فلسطین کے انتخابات میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔