Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • آگ سے کھیلنا ہے تو عراق میں رہنا ، عراق میں غیر ملکی فوجیوں کو سخت انتباہ

عراق کی عصائب اہل حق تحریک کے ترجمان جواد الطلیباوی نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے انخلا تک ان کے خلاف جد و جہد سے کوئی نہیں روک سکتا-

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عصائب اہل حق تحریک کے ترجمان جواد الطلیباوی نے عراق میں امریکی فوجیوں کو باقی رکھنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی باقی ہیں ان کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور عصائب اہل الحق کا یہ قطعی فیصلہ ہے۔

عراق کی عصائب اہل حق تحریک کے ترجمان جواد الطلیباوی نے عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے باقی رہنے جیسے بیان اور کوششوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغیارعراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اورعراقی عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کا وجود غاصبانہ ہے خاص طور سے ایسی صورت میں کہ جب عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے ان کے انخلا کا بل بھی پاس کر دیا ہے۔

اس درمیان عراق کی حزب اللہ کے ترجمان جعفر الحسینی نے بھی دہشت گرد امریکی فوجیوں کی بقا کو آگ سے کھیلنے کے مترادف اور اس کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے حکام و عوام اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں۔

ٹیگس