طالبان کے خلاف افغان فورسزکی کامیاب کارروائی
Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
قندھار میں فوجی آپریشن کے دوران طالبان کا بڑا جانی نقصان ہوا ہے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع زہیرائی اور آرغنداب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے قندھار کے متعدد اضلاع پرطالبان کا قبضہ تھا تاہم گزشتہ روز آپریشن کے بعد ان اضلاع کو طالبان کے قبضے سے چھڑالیا گیا ہے جب کہ طالبان اپنی گاڑیاں اور لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔