Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

فوجی ٹھکانوں پر حملوں کے لئے ریموٹ کنٹرول کشتیوں کے حملے سے سعودی اتحادی افواج میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

امریکہ سے وابستہ سعودی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے جوان ریموٹ کنٹرول بوٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یمنی جوانوں نے سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملوں کے لئے ڈرونز طیاروں کے ساتھ ہی ریموٹ کنٹرول کشتیوں کا استعمال کرکے سعودی اتحادی افواج کو ناکوں چنے چبوادیئے ہیں۔

سعودی اتحاد نے ریموٹ کنٹرول کشتیوں کے حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس نے جنوبی بحیرہ احمر کے الصلیف مقام پر بارود سے لدی کشتی تباہ کردی ہے۔ سعودی اعتراف کے مطابق حوثیوں نے ریموٹ کنٹرول بوٹ سے حملے کی کوشش کی تھی۔ 

 امریکہ کی نگرانی ميں بننے والے یمن مخالف سعودی اتحاد کے دعوے کے مطابق اتحادی افواج چوکس ہیں اور بارود سے لدی بوٹ کو ہدف تک  پہنچنے سے قبل ہی بحیرہ احمر میں تباہ کردیا گیا۔ سعودی اتحاد نے اپنے دعوے کی تصدیق میں ایک ویڈيو کلپ بھی جاری کی ہے۔

ادھر یمن کے جنوبی علاقے "الضالع" میں سعودی اتحاد کے ایک بڑے حملے کو عوامی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی یمن میں سعودی اتحاد اور ان کے مقامی ایجنٹوں نے دسیوں افراد کی ہلاکت کے بعد اس علاقے سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

ٹیگس