Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  •  قیدیوں کی رہائی  کے لئے بحرینی عوام کا احتجاج

بحرینی عوام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے اس ملک کے مختلف علاقوں میں مسلسل چار دنوں سے مظاہرے کر رہے ہیں اور دھرنا دے رہے ہیں

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بحرینی مظاہرین کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظرسیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

بحرین الدراز ، ابوصبیع ، سترہ ، السنابس ، الدیر اور النویدرات نامی علاقوں میں حکومت مخالف اور قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین نے قیدیوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے سلسلے میں خبروں کو سنسر کئے جانے کی بھی مذمت کی ہے ۔

مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت کو قیدیوں کی جان کا ذمہ دار قرار د ۔

بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی آمرانہ حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور اس دوران گیارہ ہزار سے زیادہ شہریوں کو بےبنیاد الزامات کے تحت جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ ایک بڑی تعداد کی شہریت سلب کر لی گئی ہے ۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس