Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے شاہ خالد ائربیس پر یمنیوں کے کامیاب ڈرون حملے

یمن کی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے شاہ خالد ائربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی ڈرون یونٹ نے دو قاصف ڈرون کے ذریعے ملک خالد ایئربیس کی حساس جگہوں کو نشانہ بنایا جو پوری طرح کامیاب رہا ۔

یحی سریع نے ایک  بیان میں کہا  کہ قاصف کے ٹو قسم کے دو ڈرونز‍ نے شاہ خالد ائربیس پر اپنے اہداف کو بڑی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے محاصرے اور وحشیانہ جرائم کے جواب میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں اور وطن عزیز کا محاصرہ جاری رکھے جانے کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا۔

سعودی میڈیا نے کچھ دیر پہلے یمن کے اس ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک پر ڈرون حملہ کیا گیا تاہم اس نے دعوی کیا کہ ڈرون طیاروں کو شہر خمیس مشیط کی فضاؤں میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

سعودی عرب کے وزیراطلاعات ماجد القصبی نے گذشتہ ہفتے اعتراف کیا ہے کہ یمن کے خلاف حملوں کے بعد سے ملک پراب تک تین سو باسٹھ میزائلی اور پانچ سو نواسی ڈرون حملے کئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف امریکہ کی نگرانی میں شروع کی جانے والی جنگ اپنے ساتويں سال میں داخل ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے مبصرین کے مطابق محاصرے اور یک طرفہ مسلط کردہ جنگ کی بنا پر یمن کو دنیا کے ایک عظیم ترین انسانی الميے کا سامنا ہے۔

ٹیگس