Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  •   ایران کی ایٹمی ترقی و پیشرفت کا سبب امریکی دباؤ کی پالیسی ہے: روس

روس نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی ترقی و پیشرفت کا سبب امریکہ کی زيادہ سے زيادہ دباؤ کی پالیسی ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ایران کے ایٹمی پروگرام میں پیشرفت کا سب بن گئی ہے۔

اولیانوف نے جامع ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد میں کمی کے لئے ایران کے اقدامات کو امریکہ کے زيادہ سے زيادہ دباؤ  کی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے سعودی میڈیا(عرب نیوز) کے اس دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں میں کمی کی صورت میں ایران کے توسیع پسندانہ اقدامات کا امکان موجود ہے، اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے مخالفین بہت زيادہ ہیں، لیکن وہ اس معاہدے کا نعم البدل پیش کرنے سے قاصر ہیں۔

میخائیل اولیانوف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے زیادہ سے زيادہ دباؤ کی پالیسی کو جاری رکھے جانے کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اسی پالیسی کے سبب علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے تعلق سے عائد کردہ  پابندیوں کے باوجود اپنے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھایا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسٹیپ بائی اسٹیپ سے موسوم امریکی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کے تحت امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے بلاواسطہ یا بلواسطہ مذاکرات نہیں کئے جائيں گے اور ایران امریکہ کی عائد کردہ تمام پابندیوں کے اٹھائے جانے کی صورت میں جامع ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔

ٹیگس