Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا۔ جاوا میں زلزلے کی تباہ کاریاں

انڈونیشیاں میں زلز‍لے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.1 شدت کے زلزلے میں ایک ہزار تین سو عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 تھی اور زلزلے کا مرکز جنوبی ساحل میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

سب سے زیادہ نقصان سیاحتی مقام بالی میں ہوا جہاں ہزار سے زائد گھر اور دیگر عمارتیں گر گئیں۔

عمارتوں کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ اب بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس