کویت، سابق وزیراعظم پر کرپشن کا الزام
Apr ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
کویت کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ جابرالمبارک کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔
کویت کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الصباح کو کرپشن کے الزامات پر حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔
کویتی اخبار کے مطابق شیخ جابرالمبارک کے خلاف فوجی فنڈز کے ناجائز استعمال کاالزام ہے۔
دوسری جانب شیخ جابر نے اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔
شیخ جابر 2011 سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے، وہ 2019 میں وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔